فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ ۔4 افراد قتل

لاہور۔ ضلع منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے اس میں سوار4 افراد کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں، جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔