امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

ایل اے 16 باغ کے 4 اسٹیشنز پرپولنگ 29 جولائی کوہوگی

مظفرآباد:الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےایل اے 16 باغ کے 4 اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کاحکم جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 16 باغ کے 4 اسٹیشنز پرپولنگ 29 جولائی کوہوگی۔پولنگ صبح 8بجے شروع ہو گی جو شام5بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

واضع رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقے ایل اے 16 کے نتائج روک لیے تھےاور سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نتائج پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑے کے دوران بیلٹ پیپر ضائع ہونے کے باعث روکے گئے  تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دئیے گئے، آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔