ٹوکیو اولمپکس میں سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے بھی اسرائیلی حریف سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کے بعد ایتھلیٹس کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایتھلیٹ محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے میچ کے 32 ویں راؤنڈ میں اسرائیلی حریف سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔
اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس 2020میں الجزائر کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ جوڈو کھلاڑی فتحی نوران نے اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کیا تھا۔
نورین کا کہنا تھا کہ ہم اولمپکس تک پہنچنے کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسائل اس سب سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔