فائنل میں ہانیہ منہاس نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی د س سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپین شپ جیت لی

پاکستان کی10 سالہ ہانیہ منہاس نے تاجکستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) ٹینس چیمپئن شپ کا انڈر 14 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر۔14 فائنل میں ہانیہ منہاس نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے پاکستان نے پہلی بار ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) چیمپئن شپ کا انڈر 14 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ہانیہ نے چیمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھی کامیابی حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔