پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیزاورآسڑیلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران کورونا کیس سامنے آنے پر پانچ میچوں کی سیریز کا ایک میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں دو اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔اب تک دونوں ٹیموں میں ہونے والے ٹی 20 میچزکےریکارڈ کو دیکھا جائے تو پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔اب تک کھیلے گئے 14 میچز میں سے پاکستانی ٹیم 11 میچز میں فاتح رہی جبکہ تین میچز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جیتے ہیں۔
کپتان بابر اعظم کے لیے ذاتی حیثیت میں یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے اگر وہ اس سیریز میں سکور کرتے ہیں تو وہ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سے ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی پوزیشن چھین سکتے ہیں ،بابر اعظم ڈیو ڈ میلان سے چند پوائنٹس پیچھے ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔