داسوحملے میں زیراستعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی تھی۔فائل فوٹو
داسوحملے میں زیراستعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی تھی۔فائل فوٹو

لاہور دھماکے اور داسو حملے کی کڑیاں آپس میں مل گئیں۔دو مشتبہ افراد گرفتار

لاہور۔ انٹیلی جنس اداروں نے صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے داسو حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ داسو حملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیے جانے والے دونوں افراد بھائی ہیں جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ 15سال سے ڈیفنس پی  بلاک میں رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داسوحملے میں زیراستعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی تھی جبکہ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ داسوحملہ اورجوہرٹائون دھماکے کی کڑیاں آپس میں ملنے لگی ہیں اور دونوں حملوں کے تانے بانے ٖغیرملکی ایجنسیوں سے مل رہے ہیں۔