کابل۔مشہور افغان مزاحیہ اداکار نذر محمد المعروف ’خاشا زوان‘ کو مبینہ طور پر طالبان نے اغوا کے بعد بدترین کا تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔
افغان ٹی وی کے مطابق قندھار کے کامیڈین خاشازوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، اُن کے اہل خانہ نے قتل کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے تاہم طالبان نے اداکار کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
جنگ زدہ صوبے قندھار میں طالبان نے اکثر علاقوں میں جھڑپوں کے بعد کنٹرول حاصل کرلیا اوراسی دوران مزاحیہ اداکار نذر محمد کو جمعرات کے روز سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے اغوا کیا اور منگل کو ان کی لاش مل گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد نے اداکار کے ہاتھ پشت پر باندھ گاڑی میں بٹھایا ہوا ہے اور منہ پر تھپڑ مار رہے ہیں۔ تھپڑ مارنے والا شخص اداکار کو مغلظات بھی بک رہا ہے۔
This video shows the moment, Kandahari comedian, Khasha was arrested by the Taliban, Slapping him inside the car and then killed him. pic.twitter.com/E642Y52uto
— Tajuden Soroush (@TajudenSoroush) July 27, 2021
واضح رہے کہ افغانستان میں ترجمان طالبان ڈاکٹر نعیم نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان کی فتح سے خوف زدہ ذہنوں نے خود ساختہ اور گمراہ کن تصاویر، ویڈیوز اور جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں جن کا طالبان سے کچھ لینا دینا نہیں۔