سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔مریم نواز

شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی '

               
July 29, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش ۔فائل فوٹو

جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی،ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔ عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج والی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں اس لیے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں۔شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی ۔’