بھوک مٹانے کیلیے انسانوں کوکیا کیا پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں،لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں،لیکن تھائی لینڈ میں کورونا کے باعث خوراک کی قلت ہے جس کے حصول کیلیے بندروں کے دو گروہ بیچ سڑک پرایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔
العربیہ کے مطابق دارالحکومت بنکاک سے تقریبا 100 کلو میٹرکے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلیے گتھم گتھا ہو گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا ایک گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلیے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ نے اس پر دھاوا بول دیا ۔
Wild? They're furious! Rival gangs of wild monkeys fight each other in front of shocked drivers in Thailand pic.twitter.com/edIL5kKQjn
— CSTV_GH (@cstv_gh) July 27, 2021
خوراک کے لیے لڑتے بندر چار منٹ تک سڑک پر چلنے والی ٹریفک سے بے نیاز رہے ، اس گھمسان کے رن کے باعث کئی گاڑیاں رک گئیں ،کورونا کے باعث تھائی لینڈ میں غذائی قلت ہے جبکہ بندر بھی اس مسئلے کا شکار ہیں ۔