نئی دہلی۔ بھارت نے ایک اور پاکستانی گانے کو کاپی کر لیا،بالی ووڈ نے میڈم نورجہاں کا گایا ہوا معروف نغمہ ’ظالما کوکا کولا پلا دے ‘چرا لیا جسے نورا فتحی پر ری پروڈیوس کر کے فلمایا گیاہے۔
پاکستانی گانے’’ظالماں کوکا کولا پلا دے ‘‘پر بھارتی اداکار،ہ ڈانسر اورآئٹم گرل نورا فتحی کے ڈانس نے انترنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔
گانے نے ریلیز ہوتے ہی عوامی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے , ایک کروڑ سے زائد شائقین اس سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔اسے پارٹی سانگ آف دی ائیر قرار دیا جارہا ہے، گانا اجے دیوگن کی فلم ”بھوج، دی پرائڈ آف انڈیا“ کے لiے فلمایا گیا ہے۔
بہرحال یہ گانا 1986 میں پاکستان کی مشہورگلوکارہ میڈم نور جہاں نے پنجابی فلم ‘چن تے سورما’ کے لیے گایاتھا اور بھارت نے اسے کاپی کیا ہے۔بعد ازاں اس گانے کو 2016 میں پاکستانی گلوکاروں میشا شفیع اورعمیر جسوال نے دوبارہ تیارکرکے گایا تھا۔
اب یہ گانا‘بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ فلم کیلیے فلمایاگیا جس میں اجے دیوگن ، سنجے دت ، نورا فتحی ، سوناکشی سنہا سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔ ابھیشیک دودھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔
نورا فتحی کی حیرت انگیز ادائوں اور قاتل چہرے کے تاثرات کے ساتھ شرییا گھوشل کی مدھر آواز میں گائے گئے اس گانے کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے تاہم بعض شائقین اس بات پر ناراض ہیں کہ بالی ووڈ نے در اصل واجبات ادا کیے بغیرایک اور پاکستانی گانا کاپی کیا ہے۔