فائل فوٹو
فائل فوٹو

 ٹوکیو اولمپکس۔ پاکستان کا ایک اورایتھلیٹ میڈل کے بغیر واپس آگیا

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا ایک اورایتھلیٹ میڈل کے بغیر آوٹ ہو گیا۔

پاکستانی پہلوان شاہ حسین شاہ اپنی پہلی ہی فائٹ میں ناکام رہے، مصر کے رمضان درویش نے پاکستان کے ٹاپ جوڈوکا کو شکست دی۔ٹوکیو اولمپکس میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکے۔اس سے پہلے ماحور شہزاد ویمن بیڈمنٹن میں ہار گئی تھیں، سوئمنگ 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں پاکستان کے حسیب طارق ناکام رہے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی میڈل نہ جیت سکے اور شوٹر گلفام جوزف بھی میڈل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی نہیں کر سکے تھے۔