گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔فائل فوٹو
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔فائل فوٹو

چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ۔ فیکٹری مالک اور منیجر گرفتار

کراچی میں گلبائی پل کے قریب چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے مقدمے میں نامزد  فیکٹری کے مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیکٹری مالک اور منیجر کے خلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فیکٹری مالکان نے غیر ملکی ملازمین کی نقل و حرکت سے متعلق ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔

درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان نے غیر ملکی ملازمین کی نقل و حرکت سے متعلق ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔ایس او پیز کے تحت سندھ پولیس کو نقل و حرکت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق چینی باشندے کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈ ہونا لازمی ہے، سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا۔

درج ایف آئی آرکے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2 چینی انجینئرز فیکٹری میں مشین فٹنگ کرنے کیلئے آتے جاتے رہتے تھے، فیکٹری مالکان نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل گلبائی کے پل کے قریب فائرنگ سے چینی انجینئر زخمی ہو گیا تھا۔