کراچی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج شام 4بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کرونا پابندیوں اور مکمل لاک ڈائون سے متعلق فیصلوں کے حوالے سےعوام کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔
سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ شعبوں میں رعایتوں کے ساتھ مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 8 اگست تک ہو گا۔