اسلام آباد۔آج سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ڈومیسٹک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) اسد عمرکے مطابق یکم اگست سے کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہوائی جہاز پر سفر کر سکیں گے۔