پشاور۔دائودزئی کے علاقے میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعدفرار ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی پشاور کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والا اہلکار انسداد پولیو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ راستے ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے اہلکار پر فائرنگ شروع کردی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر طرف نا کہ بندی کردی گئی ہے۔