جوڈیشل مجسٹریٹ نے نور مقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تھانہ کوہسار پولیس نے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پرایف ایٹ کچہری اوراطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دوران سماعت عدالت کے استفسار پر پولیس کی جانب سے بتایا کہ وقوعے کو 12 روز ہوگئے اور تحقیقات مکمل ہو چکی ہے، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہ کرنے پرعدالت نے 16 اگست تک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔