کراچی۔شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں 36 سالہ خاتون کو سوتیلی ماں، بھائی اور سگے باپ نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا۔
مقتولہ خاتون کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرکے مطابق 36 سالہ کنول کو 31 جولائی کو سوتیلی ماں، بھائی اور سگے باپ نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا۔
مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کو زندہ جلانے کے بعد خود کشی کا دعویٰ کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنول نے مرنے سے پہلے خود ہی خود کشی کا بیان دیا تھا جبکہ بھائی کا الزام ہے کہ اس کی بہن کے جلنے کی وجہ سے ہونٹ اور چہرہ جل چکے تھے تو بیان کیسے لے لیا گیا۔ شارع فیصل پولیس نے قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔