گزشتہ روز طعبیت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
گزشتہ روز طعبیت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹےآصف مہدی انتقال کرگئے

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹےآصف مہدی انتقال کرگئے۔ ان کے بھائی حیدرمہدی نے اس افسوسناک خبرکی تصدیق کی۔

حیدر مہدی نے بتایا کہ آصف مہدی کا انتقال گردے اورپھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا۔ آصف مہدی9 دن سےآغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

وہ طویل عرصہ سے شوگرکے مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ روز طعبیت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

آصف مہدی کے اہل خانہ کے مطابق انھیں کئی برس سے گردوں کا عارضہ لاحق تھا۔ گزشتہ دنوں انہیں نمونیہ بگڑنے پر اسپتال میں اسپیشل کیئر یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم بھائی سےمشاورت کے بعد تدفین کا فیصلہ کیاجائےگا۔ آصف مہدی نےفلموں میں بطور پلےبیک سنگر آوازکا جادو جگایا۔

آصف مہدی نے اپنے والد مہدی حسن خان کی طرح میرتقی میر، احمد فراز، قتیل شفائی، حفیظ جالندھری اور مرزا غالب کے کلام پرغزلیں گائی ہیں۔

آصف مہدی دنیا بھر میں شوز کے علاوہ سن 2009 میں جگجیت سنگھ کے ہمراہ بھارت میں پرفارم کیا۔ جبکہ سن 1999ء میں انھیں فنی خدمات پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔