متحدہ عرب امارات میں بچوں کو بھی انسداد کورونا کی ویکسین سائنو فارم لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، قومی ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ تین سے 17 سال کی عمرکے بچوں کیلیے سائنو فارم دستیاب ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سیما کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں کو سائنو فارم لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ طبی معائنے اور مکمل جائزے کے بعد کیا گیا ہے ، ویکسین کی منظوری کے اصولوں کے عین مطابق ہے ۔
MoHAP announced the provision of Sinopharm vaccine for the age group 3 – 17 The decision comes after clinical trials and extensive evaluations and is based on the emergency use authorization and local evaluations which are in line with the approved regulations.#TogetherWeRecover pic.twitter.com/4Y3VEMMW8V
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) August 2, 2021
متحدہ عرب امارات نے ماہ جون میں سائنو فارم کی بچوں پر طبی جانچ شروع کی تھی ، اس عمل کے دوران 9 بچوں میں مدافعتی رد عمل کا جائزہ لیا تھا، جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس مطالعہ میں حکمران خاندان کےبچوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
اس سے قبل مئی کے مہینے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے فائزراوربائیو این ٹیک کی ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی تھی ۔