کراچی۔سندھ ہائیکورٹ نے 10 سال سے لاپتا شہری کا کیس نمٹا دیا،جے آئی ٹی نے انکشاف کیا کہ اس شخص کو لاپتا نہیں کیا گیا وہ خود لاپتا ہواہے ، اس نے دوسری شادی کر رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری سرد راز کی اہلیہ نے درخواست دائر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دس سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا اس کا شوہر لاپتا ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خاتون کا شوہر مزدور ہے اورکوئی مزدور کوجبری لاپتا کیوں کرے گا ؟ وہ کراچی میں مزدوری کرتا تھا ، کوہستان اورایبٹ آباد پولیس کی ٹیم نے تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملا تاہم یہ معلوم ہواہے کہ اس نے خود کو جبری لاپتا کیا ہے اور دوسری شادی کر چکا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال نے کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسے کیسز دراصل ریاست کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔