سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

ٹی ٹوئنٹی سیریزکاچوتھامیچ بارش کی نذر،پاکستان نے سیریز0-1 سے اپنے نام کرلی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم میچ شروع ہونے کے بعد صرف 3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

بارش کے سلسلے وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث مقررہ وقت تک کھیل کی کوئی امید نظر نہیں آئی۔میچ آفیشلز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی رضامندی کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 سے کامیابی سمیٹی۔