ساہیوال میں شادیاں کرکے سسرال سے طلائی زیورات اور رقم ہتھیانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ بہادر شاہ کے علاقے سے گروہ کا مرکزی ملزم فیصل احسن کا بیٹا گرفتارکیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عبدالاحد کو مرکزی ملزم کی 15ویں بیوی کی شکایت پرگرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فیصل احسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گروہ میں اس کی پہلی بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔
ملزم نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کر کے ان سے رقم اور زیورات ہتھیا کر طلاق دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم فیصل احسن خود کو کنوارہ یا طلاق یافتہ ظاہر کر کے لڑکیوں سے شادی کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، راولپنڈی اور ساہیوال میں مقدمات درج ہیں۔