پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ یولن تھرو کا فائنل مقابلہ سات اگست کو ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے کے لیے تین کوششیں کیں،پہلی کوشش میں 78.5 میٹرتک پہنچ سکے مگر دوسری کوشش میں انہوں نے 85.16 میٹر تک پہنچ کر سب کو حیران کر دیا اوراس گروپ بی میں اول نمبر پر فائز ہوگئے۔
مجموعی طور پر یہ اس مقابلے کی تیسری بہترین تھرو تھی کیونکہ اس سے قبل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 86.65 جبکہ جرمنی کے جوہانس ویٹر نے 85.64 میٹر تھرو کی تھی۔