ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چارہزار 772 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 47  ہزار 999  ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 78 ہزار 595  افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 45  ہزار 829 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  تین لاکھ 89  ہزار 699   کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 69 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  33  ہزار 65 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 49  ہزار 980 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ  59  ہزار321  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11 ہزار 104 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں14  ہزار 335 افراد تاحال زیر علاج ہیں ، تین لاکھ 33  ہزار 882  افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 88 ہزار 676 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 806اموات ہوئیں ، 83  ہزار  776  افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں چار ہزار 104 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  45  ہزار 862 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 487  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 36  ہزار 675 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد چار ہزار 700ہے ۔

بلوچستان میں 30 ہزار 749 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 328 افراد کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار 65 افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 356 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار  391 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 147 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 366 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 878  کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 25  ہزار31  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 634 افراد کی وفات ہوئیں جبکہ21  ہزار 425 افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں تین ہزار 242  ایکٹو کیسز ہیں ۔