پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین کولیڈرمانالیکن وہ اس قابل نہیںہیں، میرا لیڈر صرف عمران خان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم پی اے نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے مجھے استعمال کیا ، ترین گروپ سے میراکوئی تعلق نہیں ، جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیامگر میری مشکل میں انہوں نے فون کا ل تک نہیں کی،پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا اوران کے لیے فائٹ کی مگر انہوں نے میر اساتھ نہیں دیا۔جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہوگیا تواب ترین گروپ بن گیا۔
نذیر چوہان نے مزیدکہا کہ اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جاکرشکریہ ادا کروں گا۔