سینئیر وزیرسردارتنویرکابینہ کےپہلےاجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
سینئیر وزیرسردارتنویرکابینہ کےپہلےاجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

تنویر الیاس نے سینئر وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد۔آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا عمل جاری ہے،سردارعبدالقیوم نیازی کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ایل اے 15 سے نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار تنویر الیاس خان نے بھی سینئر وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اس سے قبل میڈیا میں سردار تنویر الیاس خان کے وزیراعظم بننے کی خبریں گردش میں تھیں تاہم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جسے بھی ذمے داری اور کوئی ٹاسک سونپیں گے وہ ہر فیصلے کی مکمل تائید کریں گے۔