کوئٹہ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کردیا انہیں گزشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا۔
اے این پی نے ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبید اللہ کاسی کو نامعلوم اغوا کاروں نے قتل کردیا ، انہیں 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواکاروں نے ان کے گھر کے قریب کلی کتیر سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔
اغوا کاروں نے ملک عبیداللہ کاسی کو بے دردی سے قتل کردیا اورآج ان کی لاشی کچلاک کے قریبی علاقے سرانان کے پہاڑی علاقے سے ملی۔
پشتون ایس ایف نے بیان میں کہا ہے کہ اے این پی کے ملک عبیداللہ کاسی کا اغوا و قتل حکومت و پولیس کی ناکامی اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، صوبے میں آئے روز شہریوں کا اغوا و قتل معمول بن چکا ہے۔