بھارت میں آمدن کا واحد ذریعہ ٹیوشن سینٹر بھی کورونا کے باعث بند ہونے کے باعث دو جوان بہنوں نے خود کشی کرلی ، ان کا دنیا میں اورکوئی نہ تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں بہنوں کے والد عرصہ قبل وفات پا چکے تھے جبکہ والدہ بھی چند سال چل بسیں ، دونوں بہنیں معاشرے سے الگ تھلگ رہتی تھیں اور بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں ، ان کی آمدن کا واحد ذریعہ یہی ٹیوشن پڑھانا تھا جو کورونا کے باعث بند ہو گیا۔
دونوں بہنوں کی لاشیں ایرولی سیکٹر دس میں واقع ساگردرشن سوسائٹی میں ان کے فلیٹ سے ملیں ، دونوں بہنوں نے جمعہ کے روز سے ہی دروازہ نہیں کھولا اور جب پیر کی شام گھر سے بو آنے لگی تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔
بڑی بہن لکشمی پنتھاری کی عمر 33سال تھی اور اس کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی جبکہ چھوٹی بہن اسینہا پنتھاری 26برس کی تھی ، اس کی لاش کچن کے پنکھے سے جھول رہی تھی ۔