اسرائیل نے سرحد سے 7 میل دور محمدیہ کے علاقے پر 2 حملے کیے۔فائل فوٹو
اسرائیل نے سرحد سے 7 میل دور محمدیہ کے علاقے پر 2 حملے کیے۔فائل فوٹو

اسرائیل کا اہم پڑوسی مسلمان ملک پر فضائی حملہ، توپ خانے سے گولہ باری

تل ابیب۔اسرائيلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کيے اور توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائيلی فوج نے بیان میں کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر متعدد راکٹ فائرکیے گئے جس کے جواب میں ہم نے لبنان میں کئی حملے کیے جن میں راکٹ فائر کرنے کے مقامات اور اسلحے کو نشانہ بنايا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اضافی ہدف کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے ماضی میں راکٹ حملے ہوتے رہے ہیں۔ امريکا نے اسرائيل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے پہلے تو توپ خانے سے شیلنگ کی گئی بعد میں فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے ۔

اسرائیل ایئرفورس غزہ میں حماس اور شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کرتی رہتی ہے لیکن 2014 کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس نے لبنان میں بمباری کی ہے۔ لبنانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے سرحد سے 7 میل دور محمدیہ کے علاقے پر 2 حملے کیے تاہم ان میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔