کھیل کے میدان میں روایتی حریفوں کا ٹاکرا عالمی سطح پر بھی اہم مقابلہ سمجھا جاتا ہے، ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو کافائنل بھی پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔
یوں تو جیولن تھرو کا کھیل بھارت اورپاکستان میں زیادہ مقبول نہیں لیکن جب بات ہو پاک بھارت ٹاکرے کی تو ہرغیر مقبول چیز بھی مقبول ترین ہو جاتی ہے ، سات اگست کو ہونے والے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا مقابلہ دنیا کے دس ٹاپ ایتھیلیٹس کے ساتھ بھارت کے نیرج چوپڑا سے بھی ہوگا۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے دیکھا جا سکے گا۔
فائنل کیلیے مجموعی طور پر بارہ کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا ہے مگر چوبیس سالہ ارشد نے گروپ بی میں بہترین تھرو کی تھی جبکہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا گروپ اے میں سر فہرست ہیں ۔