برطانوی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویزہ کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کے پاس برطانیہ چھوڑنے کیلیے صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔
برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے امیگریشن ٹربیونل میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ جب تک ٹربیونل کوئی فیصلہ نہیں سنا دیتا تب تک وزارت داخلہ کا حکم غیر موثر رہے گا۔