یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوچکا ہے، وہ پاکستانی شہری نہیں۔ شیخ رشید

اسلام آباد۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹوں میں ان کو پاسپورٹ مل سکتا ہے، 16فروری سے نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوچکا ہے، وہ پاکستانی شہری نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ صرف ایمبسی انہیں واپس پاکستان آنے کے لیے پاسپورٹ جاری کرسکتی ہے، نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش بہت عرصے سے کررہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ منسوخی کے بعد انہوں نے معیاد میں توسیع نہیں کروائی، نواز شریف یہاں آنا چاہیں گے یا نہیں، یہ ان کو پتا ہے، نواز شریف پاکستان کے پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں نہیں جاسکتے۔

واضح رہے کہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نےان کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کے پاس برطانیہ چھوڑنے کیلیے صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔