30 فیصد تماشائیوں کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔فائل فوٹو
30 فیصد تماشائیوں کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔فائل فوٹو

کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا

مظفر آباد۔ کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا آغاز آج سے ہوگا۔آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور ہاکس کے درمیان مقابلہ ہوگا ،میچ رات8:30 بجے شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق آج سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے لیے 30 فیصد تماشائیوں کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔