فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابراہیم رئیسی نے ایرانی صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ایران کے سابقہ جج ابراہیم رئیسی صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ابراہیم رئیسی نے نئے ایرانی صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ “میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مذہب اور انتظامیہ اور آئین کی حفاظت کا حلف لیتا ہوں”۔

Ultraconservative Raisi takes oath as Iran's president - Newspaper -  DAWN.COM

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان کی جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، افغانستان کے صدر اشرف غنی، عراق کے صدر برھم صالح اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انرکی مورا بھی شامل تھے۔

تقریب حلف برداری میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم بھی موجود تھے۔