لاہور۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزکے مشورے کے مطابق نوازشریف کے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا، ڈاکٹرزجب اجازت دیں گے تب نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے۔ویزے میں توسیع سے متعلق قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائرکردی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف قانونی طورپرلندن میں قیام کر سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے اوران کا علاج پاکستان میں نہ ہونے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا اب سیاسی نفرت پرمبنی حکومتی بیانات ملکی وقارکے منافی ہیں۔سیاسی فائدے کیلیے حقائق کے برعکس بیانات افسوسناک ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی پگڑیاں اچھالنے وا لے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تومہربانی ہوگی۔