ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزمان نے بیرون ملک سے آرڈر پر منگوائے گئے قیمتی موبائل فون کی شپمینٹ سے چوری کی۔ اس حوالے سےمزکورہ شپمینٹ کے مالک کی جانب سے تھانہ ایئرپورٹ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
ایئرپورٹ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار دونوں ملزمان نجی کورئیر کمپنی میں ملازم ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 19 آئی فونز برآمد کر لئے۔برآمد موبائل فونز کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ہے۔
گرفتار ملزمان میں سید افروز احمد اور ارشد شامل ہیں گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کاروائی کی جارہی ہے ۔