فیصل آباد۔ عون چوہدری کے استعفے ترین گروپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا، گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم سے بھی استعفے مانگے تو دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں اجلاس بلا کر ساری صورت حال پر مشترکہ فیصلہ کریں گے، اس طرح دباو ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔