عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو
عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو

بگڑتی سیاسی صورتحال۔جہانگیر ترین نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نتھیا گلی میں گروپ اراکین کا اجلاس8اگست کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عون چوہدری سے استعفیٰ لیے جانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نتھیا گلی میں جہانگیرترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکین عون چوہدری کی ثابت قدمی کو سراہیں گے جبکہ ایم پی اے نذیر چوہان کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا ۔ترین گروپ کے اراکین نتھیا گلی میں 8 سے 10 اگست تک موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون برائے سیاسی اموراور ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اوران پراراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کے لئے لابنگ کا الزام تھا۔