کراچی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں صوبے کے مسائل پرگفتگو کی گئی ۔
ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات میں صوبے میں امن ومان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ، سندھ کی ترقی و دیگرامو رپر بھی گفتگو ہوئی ، کورونا کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد ، تدارک کیلیے بھرپور کاوششوں پر اتفاق ہوا ۔
اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق ملک اور صوبے کے مفاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہے ، کراچی پاکستان کا معاشی مرکزہے ، ملکی ترقی کراچی کی تعمر و ترقی سے وابستہ ہے ، عوام کیلیے وفاق اور صوبے کے درمیان روابطہ کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔