طالبان نے جمعہ کی سہہ پہر زرنج شہر پر قبضہ کیا۔فائل فوٹو
طالبان نے جمعہ کی سہہ پہر زرنج شہر پر قبضہ کیا۔فائل فوٹو

 طالبان نے صوبے نمروز پر قبضہ کر لیا

طالبان کی جانب سے اہم ترین صوبے نمروزکے دارالحکومت زرنج شہر پر قبضہ کرلیا گیا۔ یہ ایران کی سرحد کے ساتھ واقع ایک انتہائی اہم تجارتی شہر ہے۔ طالبان اس سے قبل اردگر کے شہروں پر پہلے ہی قبضہ کرچکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے جمعہ کی سہہ پہر زرنج شہر پر قبضہ کیا  ہے تاہم حکومتی عہدیداروں نے اس قبضے کی تصدیق نہیں کی۔ طالبان نے اس شہر پر قبضے سے قبل قریبی علاقوں کو فتح کیا جس کے بعد زرنج پر قبضے کیلیے کئی روز سے لڑائی جاری تھی۔

ایک پولیس اہلکار نے برطانوی خبر ایجنسی کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے اضافی نفری نہ بھیجی جانے کی وجہ سے طالبان شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔