کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔
تھانا سچل گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں پولیس نے شادی کی تقریب کے لیے ٹینٹ لگانے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ2 روز قبل بھی گلستان جوہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں رکوا کر کورونا پابندیوں کو یقینی بنایا گیا تھا۔