فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹوکیو اولمپکس۔ پاکستان نے انتہائی منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹوکیو اولمپکس 2020 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں پاکستان ایک بار پھر کوئی بھی میڈل اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔

23 جولائی سے شروع ہونے والی اولمپک گیمز میں پاکستان کے 10 رکنی وفد نے شرکت کی لیکن کوئی بھی اپنے ملک کیلئے میڈل نہ جیت پایا۔ میڈل کیلئے پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم بھی جیولن تھرو کے فائنل میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پانچویں نمبر پرآئے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان نے کوئی بھی میڈل نہ جیتنے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا ۔ میڈلز کی فہرست میں پاکستان کا نام سب سے آخر پر موجود ہے۔ شام جیسے جنگ زدہ ممالک بھی ایک برونز میڈل جیت کر پاکستان سے اوپر ہیں۔