ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد۔پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کرگئے اور4455 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 02 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4455 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 68 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 865 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 82 ہزار 76 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 61 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 64 لاکھ 48 ہزار 406 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 74 ہزار 622 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 63 لاکھ 31 ہزار 25 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 98 ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 189 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 63 ہزار 644 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 194 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 973 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 540 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 90 ہزار 503 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 814 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 138 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 331 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 874 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 645 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 703 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 152 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔