فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور ۔گزشتہ روزٹوکیو اولپکس میں جولین تھروکے فائنل میں بھارتی کھلاڑی نیرج نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا تاہم پاکستانی ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے تھے ۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پرارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اوراسپورٹس اسکالر شپ دیں گے۔محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔