https://twitter.com/i/status/1440975224296640512
https://twitter.com/i/status/1440975224296640512

عمران خان کےخلاف بنی گالہ کاکیس دوبارہ کھلےگا۔ عظمیٰ بخاری

لاہور۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کےخلاف بنی گالہ کاکیس دوبارہ کھلےگا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےخلاف فارن فنڈنگ کیس التواکاشکارہے ، خسروبختیار اوراس کےاہلخانہ کےخلاف کیس کیوں التواکاشکارہے؟

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبرکہاں ہیں ، لگتا ہے اشتہاردینا پڑے گا ، عمران خان جس طرح صادق وامین ڈکلیئرہوئےسب کوپتہ ہے ، چیئرمین نیب صرف اورصرف فیس دیکھتےہیں ، چیئرمین نیب کوجوفیس اچھانہ لگےاسےاندرکردیتےہیں ، چیئرمین نیب کےاس فیس کوبھی بہت کچھ فیس کرناپڑےگا ، ایف آئی اےنےجہانگیرترین کیخلاف مقدمہ درج کرایا ، ایف آئی اےنےبعدمیں کہاجہانگیرترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ شہبازشریف کیخلاف ایک روپےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ، سپریم کورٹ نےکہا نیب کوپولیٹیکل انجینئرنگ کیلیےاستعمال کیاجاتاہے ، افغانستان کےمعاملےپرہم خودکواسٹیک ہولڈرسمجھتےہیں ، افغانستان کےمعاملےپرہم سےبات کرناکوئی مناسب نہیں سمجھتا ، عمران خان کوصرف یہ فکرہےشہبازشریف جیل سےباہرکیوں ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایف آئی اےکواستعمال کرکےلوگوں کو گھروں سےاٹھایاجارہاہے ،عمران خان کی شان میں گستاخی ہوتوادارےحرکت میں آجاتےہیں ، چئیرمین نیب گرنے والے ہیں اور وہ دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈال رہے ہیں ، ان کو قانون اور اخلاقیات کے دائرے میں رہنا چاہیے۔