فائل فوٹو
فائل فوٹو

ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

کوئٹہ۔ سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری اورسابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی ہے۔

ثنااللہ زہری نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بند کمروں میں فیصلے نہیں کرتے، ہم اپنے لوگوں اور ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں’۔

ثنااللہ زہری، جو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر تھے، نے پارٹی قیادت کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔

واضع رہےعبدالقادر بلوچ چند ماہ قبل سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرچکے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا تھا۔