ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سےمزید 53افراد جان کی بازی ہارگئے

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 53افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار ہزار40نئے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 796 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وباکے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 215، خیبرپختونخوا چار ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔