کوئٹہ۔ جسٹس نعیم اختر نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے حلف لیا جبکہ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی ہے۔
چیف جسٹس نعیم اختر 12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے جبکہ 11 مئی 2012 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے مستقل جج مقرر ہوئے تھے۔جسٹس نعیم اخترنے بے شمارفوجداری ، دیوانی اور آئینی مقدمات کی پیروی کی ہے۔
واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے جج صاحبان، سینئیر وکلا ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلی حکام نے شرکت کی ہے۔