کراچی۔سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ میں تین ماہ کیلیے ایک سو باسٹھ کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، بینظیرمزدورکارڈ کیلیے ایک سو چوہتر ڈیٹا آپریٹرزکی بھرتی کی بھی منظوری دیدی گئی۔
وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا، کراچی میں سیسی کے تین ہسپتالوں کڈنی سینٹر، لانڈھی ہسپتال اور ولیکا ہسپتال سائٹ میں کوویڈ وارڈ بنانے، مریضوں کو وینٹی لیٹرز، آئی سی یو سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ کڈنی ہسپتال میں کوویڈ وارڈ موجود ہے، لانڈھی اور سائٹ کے ہسپتالوں میں یہ وارڈز بنائے جارہے ہیں، گورننگ باڈی نے تین ماہ کیلیے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی کی منظوری دیدی، اجلاس میں سیسی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوویڈ رسک الاﺅنس دینے کی بھی منظوری دی۔