اسلام آباد۔وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے 13اگست کو اپنا جلسہ اورآتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث 14 اگست لال حویلی پر آتش بازی نہیں ہوگی، کورونا کے باعث 13 اگست کا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پرآنے والے افغان وفد واپس چلا گیا،افغان وفد کو تحقیقاتی رپورٹ وزارت خارجہ کے ذریعہ حوالے کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کسی رکاوٹ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کشمیر کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، سی پیک اور کشمیر کے لیے قوم یک زبان ہے۔
داسو ڈیم واقعے کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ داسو ڈیم واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ داسو ڈیم کی تحقیقت کا وزیر خارجہ بتائیں گے،
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیخلاف بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس کی سازشوں کو ناکام بناناہے، بھارت اور اسرائیل ہمارے امن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت مل گئی ہے ، وہ وقت چلاگیا جب ایک ایک لاکھ لائسنس جاری کیے گئے۔